ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / وزیر صحت ہرش وردھن کا اعلان جولائی 2021تک25کروڑ لوگوں کو کورونا ویکسین مہیا کرائے گی حکومت

وزیر صحت ہرش وردھن کا اعلان جولائی 2021تک25کروڑ لوگوں کو کورونا ویکسین مہیا کرائے گی حکومت

Mon, 05 Oct 2020 14:46:18    S.O. News Service

نئی دہلی،5؍اکتوبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) مرکزی وزیر صحت وخاندانی فلاح وبہبود ڈاکٹر ہرش وردھن نے اتوار کو بتایا کہ محکمہ وزارت ایک لائحہ عمل تیار کررہا ہے جس کے تحت سبھی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ریاستیں ان آبادی اور گروپوں کی فہرست پیش کریں گی جنہیں پہلے کورونا ویکسین دی جانی چاہئے - اس ماہ کے آخر تک اس فہرست کے پورے ہونے کے امکانات ہیں -

ڈاکٹر ہرش وردھن نے سنڈے سنواد ایک پروگرام میں بتایا کہ حکومت جنگی سطح پر اس سمت میں کام کررہی ہے جبکہ کورونا ویکسین تیار ہو تو لوگوں کے درمیان اس کی یکساں تقسیم یقینی بنائی جائے -دنیا کے دیگر ممالک کی طرح مرکزی حکومت بھی اسی بات پر توجہ دے رہی ہے کہ کس طرح ہر شخص کو کورونا ویکسین مہیا کرایا جائے - اس کیلئے اعلیٰ سطحی ماہرین کا گروپ تشکیل دیا گیا ہے جوکورونا ویکسین کے سبھی پہلوؤں پر توجہ دے رہا ہے -

انہوں نے بتایا کہ وزارت صحت ریاستوں کے ساتھ مل کر ایک خاکہ تیار کررہا ہے کہ کورونا ویکسین پہلے کن لوگوں کو دی جائے - وزارت فی الحال ایک فارمیٹ تیار کررہا ہے جہاں ریاستی حکومتیں ان آبادی اور گروپوں کی فہرست پیش کریں گی جنہیں کورونا ویکسین پہلے دی جانی ہے - اس میں اگلے مورچوں پر ڈٹے رہنے والے کورونا سے نبردآزما صحت سے متعلق اہلکاروں اور کورونا ٹسٹ، ٹریک اور ٹریٹ کی حکمت عملی کے نفاذ کرنے میں شامل ملازمین شامل ہوں گے۔ امید ہے کہ یہ فہرست اکتوبر کے آخر تک تیار ہوجائے گی-

ڈاکٹر ہرش وردھن نے بتایا کہ ریاستی حکومتوں کو ساتھ ہی یہ حکم دیا گیا ہے کہ وہ کولڈ چین فیسیلیٹی اور کورونا ویکسین کی تقسیم سے متعلق دیگر بنیادی ڈھانچوں کی پوری جانکاری بھی دیں - مرکزی حکومت اس کے علاوہ ویکسین کے مناسب اور یکساں تقسیم کیلئے انسانی وسائل، تربیت اور جائزہ سے متعلق اہلیت میں توسیع کے منصوبہ پر کام کررہی ہے -ایسا مانا جارہا ہے کہ جولائی2021تک تقریباً20سے25کروڑ لوگوں کو کورونا ویکسین دی جائے گی- یہ بھی اندازہ لگایا گیا ہے کہ تب تک کورونا ویکسین کے40سے 50کروڑ ڈوز خریدے جائیں گے اور انہیں تقسیم کیا جائے گا-

انہوں نے بتایا کہ حکومت ان منصوبوں کو آخری شکل دینے کے وقت کورونا سے متعلق قوت مدافعت کے اعدادوشمارپر بھی نظررکھ رہی ہے -مرکزی وزیر صحت نے بتایا کہ نیتی آیوگ کے رکن (صحت) ڈاکٹر وی کے پال کی صدارت میں تشکیل اعلیٰ سطحی کمیٹی کورونا ویکسین سے متعلق ہر پہلوؤں سے جڑے ردعمل کا خاکہ تیار کررہی ہے -

ویکسین کی خریداری مرکزی حکومت کے ذریعہ سے ہوگی اور ویکسین کی ہر کھیپ پر مسلسل نظر رکھی جائے گی تاکہ یہ یقینی بنایا جاسکے کہ ان لوگوں کو ملے جنہیں اس کی سب سے زیادہ ضرورت ہے -


Share: